اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر اور معزز سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور رنج کے ساتھ سنی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ایک محنتی، بااصول اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے رہنما تھے۔ اویس لغاری نے کہاکہ ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوںنے کہاکہ میں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔