ایل پی جی 13

اوپن مارکیٹ میں ایل پی کی سرکاری نرخنامے پر فروخت ممکن نہ ہوسکی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی گراں فروشی جاری ہے اور اس کی فی کلو قیمت 400 روپے کی حد عبور کر گئی۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کسی دکان پر بھی اس کی سرکاری نرخنامے پر فروخت نہیں کی جارہی ۔اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

دکانداروں کا موقف ہے کہ انہیں ڈسٹری بیوٹرز سے ایل پی جی سرکاری نرخنامے کے مطابق نہیں مل رہی جس کی وجہ سے وہ بھی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب سرکاری ادارے بھی ڈسٹری بیوٹرز اور کمپنیوں سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں