عمر اکمل کیس 310

انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں