انڈر 19 ورلڈ کپ

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا

اینٹیگوا(ر پورٹنگ آن لائن) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 26 جنوری سے ہو گا، پاکستانی ٹیم ناک آئوٹ مرحلے میں 28 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریگی ۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل 26 جنوری کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان نارتھ سائونڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 جنوری کو آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 28 فروری کو نارتھ سائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 29 جنوری کو پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل یکم فروری، دوسرا سیمی فائنل 2 فروری جبکہ فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔