انٹرمیڈیٹ 183

انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان 30 ستمبر ،میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائیگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول کی منظور دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز 30 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے،میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔مذکورہ فیصلہ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی فیصلے پر مبنی مراسلہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کرے گی۔

بورڈز حکام نے پیپرز مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ڈیڈ لائن سونپ دی۔دوسری جانب یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ کردیا گیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ یکم ستمبر تک بڑھا دی، بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں