کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کی بریت کے خلاف دائر سرکاری اپیلوں کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔عدالت میں اپیلوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ اپیلوں کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اپیلوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کو منشیات کے 3 مقدمات میں بری کردیا تھا، جس کے خلاف سرکار کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔









