ہائیکورٹ 18

انصاف میں غیر ضروری جلد بازی بھی انصاف کو دفن کرنے کے مترادف ہے،ہائیکورٹ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے یکطرفہ کرایہ داری ٹرائل سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے 14 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے تاہم غیرضروری جلد بازی بھی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔فیصلے کے مطابق رینٹ کیس میں یکطرفہ کارروائی سے قبل مخالف فریق کوقانون کے تحت 10 روز کا وقت دینا لازمی ہے،جبکہ اس مدت کے دوران فریق پیروی کی درخواست بھی دائر کرسکتا ہے۔

عدالت نے قراردیا کہ اگریکطرفہ کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق نہ کی جائے تو اس کی بنیاد پر جاری کیا گیا فیصلہ بھی برقرار نہیں رہ سکتا۔لاہورہائیکورٹ نے دونوں ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قراردیتے ہوئے کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا تے ہوئے چار ماہ میں میرٹ پرفیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے غیرضروری التوا ء کی درخواستیں منظور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں