ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کے اْن کی صحت سے متعلق ٹوئٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دل دھڑک رہا ہے، فکرمند بھی ہوں اور اْمید بھی ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کیا کہ اْنہیں صحت سے متعلق کیا مسئلہ پیش آیا ہے تاہم مداح پریشان ہوگئے ہیں۔اداکار کے ٹوئٹ پر مداحوں نے اْن سے سوال کیا کہ سر! کیا آپ کی طبیعت خراب ہے؟ تاہم امیتابھ بچن نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔دوسری جانب امیتابھ بچن نے کچھ دیر بعد اپنے بلاگ کی پوسٹ میں بتایا کہ اپنی فلم کے ڈائیلاگز یاد کرنے کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھے۔