ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم پروجیکٹ کے کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، امیتابھ بچن، پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کی بڑے بجٹ والی فلم پروجیکٹ کے کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔کچھ دن پہلے امیتابھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کی پسلی اور پیر پر چوٹیں آئیں۔
اداکار ابھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور ان کا علاج ابھی جاری ہے۔اسی لئے فلم کی پروڈکشن ٹیم ان پر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بالکل بھی دبائو نہیں ڈال رہی بلکہ اداکار کے مکمل صحت یاب ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ اس وجہ سے ناگ ایشون کے ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ فی الحال غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔