محمود الرشید

امپورٹڈ حکومت صرف چند دنوں کی مہمان ہے، محمود الرشید

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرچکی ہے یہ چند دنوں کے مہمان ہیں۔ محمود الرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جانب دار ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن فارن فنڈزنگ پر بھی تحریک انصاف کے پیجھے پڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آپ کو ٹھیک کریں، اگر الیکشن کمیشن نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو روز یہاں پر احتجاج کریں گے۔ محمود الرشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، پنجاب اور مرکز کے لوٹوں کا ریفرنس الیکشن کمیشن کے پاس ہے جس پر لمبی تاریخ دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، یہ چند دنوں کے مہمان ہیں، الیکشن کمیشن اپنے رویے کو ٹھیک کرے لوٹوں کو ڈی سیٹ کرے اور حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کر کے نئے الیکشن کرائے جائیں۔