ساہیوال 36

امتیاز شاپنگ مال ساہیوال پر چھاپہ، 240 کلو مضر صحت گوشت برآمد تین افراد کے خلاف مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی

اوکاڑہ( شیر محمد) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ساہیوال کی سربراہی میں پیرا فورس اور محکمہ لائیو سٹاک نے امتیاز شاپنگ مال میں مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مال میں موجود میٹ کاؤنٹر سے بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران 100 کلو گرام بکرے کا گوشت (10 بکرے)، 80 کلو گرام سے زائد بیف گوشت اور 60 کلو گرام بڑے جانوروں کے پائے انتہائی بدبودار اور غیر معیاری پائے گئے۔

محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے موقع پر گوشت کو ناقابل استعمال اور انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے کر قبضے میں لے لیا۔برآمد شدہ مضر صحت گوشت اور پائے قبضے میں لینے کے بعد تھانہ یوسف والا ساہیوال میں میٹ ڈیلر سلیم اینڈ برادرز سمیت ملتان کے رہائشی تین افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں