الخدمت فاونڈیشن 174

الخدمت فاونڈیشن اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کی رو سے یہ دونوں ادارے پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی وغیرہ کے لیے مل کے کام کریں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کمپلیکس ہونے والی تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر ملین سمائلز فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن اور شریک بانی ام محمد نے دستخط ثبت کئے جبکہ ملین سمائلز فاؤنڈیشن کے سی ای او اور شریک بانی ذیشان افضل سمیت دونوں اداروں کے سینئر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں