مشعال ملک

اقوام متحدہ کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے، مشعال ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)کشمیری ہریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے،شہداءکے ورثاءسے ملاقات کر ٰں ،بھارتی فوج خوف و ہراس پھیلانے اور آبادی کا تناسب بدلنے کےلئے کشمیریوں کو شہید کرتی ہے ۔

جمعرات کو اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کیا،بھارتی فوج فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے،بھارتی فوج علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کشمیریوں کو شہید کرتی ہے اور مسلسل کشمیریوں کے قتل عام سے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے،عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہو گئی۔