بلاول بھٹو زرداری 18

افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ڈرون حملے ناکام بنانے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے تمام 8 ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغانستان میں ڈرون لانچ اور ذخیرہ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنا کر حملے کا جواب دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے افغان حکام سے سوال کیا کہ ان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے کیوں اور کیسے ہوئے؟ افغان حکومت کی ذمہ داری صرف حملوں سے لاتعلقی ظاہر کرنا نہیں بلکہ حملوں کو روکنا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائیوں کا سلسلہ بند ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں