اسحاق ڈار 19

اطالوی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اطالوی سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے اطالوی سفیر کو کامیاب سفارتی مدت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی، نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات قابلِ تحسین قرار دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور لیبر موبیلٹی میں تعاون فروغ پا رہا ہے، پاکستان نے اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں