اسپیکر قومی اسمبلی 110

اسپیکر قومی اسمبلی کا داسو پروجیکٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔بدھ کے روز انہوں نےدہشت گرد حملے میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھے گا، دہشت گردوں کو سخت سزا ئیں دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں