محمد میاں سومرو

اسٹیل ملز کی نجکاری میں دنیا کی بہترین کمپنیوں کی دلچسپی ، محمد میاں سومرو

اسلام آباد (رپوٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری میں دنیا کی بہترین سرمایہ کار کمپنیاں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، پرائیویٹائزیشن سے پبلک سیکٹر اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر نجکاری کو موجودہ معاشی سال میں متوقع مختلف اداروں کی ٹرانزیکشن پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کیلئے مقامی بینکوں سے ری فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے ،17سرکاری پراپرٹیز کی فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی ہائرنگ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ،پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں کی طرف سے ایکسپریشن آف انٹریسٹ جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

وزیر نجکاری نے کہاکہ اسٹیل ملز کی نجکاری میں دنیا کی بہترین سرمایہ کار کمپنیاں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں،ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پرائیویٹائزیشن سے پبلک سیکٹر اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ، بتایاگیاکہ فرسٹ ویمن بنک ‘ ایس ایم ای بنک ‘ پاک ری انشورنس اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری بھی تکمیلی مراحل کی طرف بڑھ رہی ہے۔