فواد چوہدری

اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔ نئے انتخابات کا وقت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ۔

سمجھ رکھنے والے طبقات مسلط حکومت کی معاشی پالیسی پر انگشت بدنداں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے، ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔