کم داد

اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داد کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سیول (رپورٹنگ آن لائن)حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں۔

یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور پنجاب کے مرید کے، احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے۔