بلاول بھٹو 15

اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو نو ماہ اس لیے اپنی کوکھ میں نہیں رکھتیں کہ کسی کی غفلت کے نتیجے میں وہ دنیا میں آتے ہی زندہ جل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان معصوم بچوں کے لیے امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچوں کے بے بس باپ انصاف مانگ رہے ہیں، لہٰذا واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں