حماس 205

اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو فوج کو نیست و نابود کردیں گے، حماس

مقبوضہ بیت المقدس(رپورٹنگ آن لائن)حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا ہے اور القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ آپریشن الاقصی فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی، اس آپریشن کے لیے خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں