نیتن یاہو 105

اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کے خاندانوں سے مزید وقت مانگ لیا

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اڑھائی ماہ سے جاری شدید جنگ میں ابھی مزید شدت پیدا کرنا ہو گی۔

تاکہ دبائو بڑھا کر یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم جنگی دبائو بڑھائے بغیر یہ کام جلد ممکن نہیں بنا سکتے ۔

میں نے اس سلسلے میں کمانڈروں سے بھی بات کی ہے۔ ان کا جواب بھی یہی تھا کہ انہیں یہ مشن مکمل کرنے کے لیے ابھی مزید وقت چاہیے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں