طاہر محمود اشرفی

اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے،طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فوری بلا کر عالم اسلام متفقہ لائحہ عمل بنائے۔