اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائدونگ نے ملاقات کی جس دوران علاقائی پیش رفت بارے تبارلہ خیال کیا گیا۔
اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی ہر موسم میں آزمودہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں مسلسل پیش رفت کو سراہا جس میں سی پیک کے تحت تعاون، رابطے، تجارت و سرمایہ کاری، زرعی جدید کاری اور عوامی سطح کے تبادلے شامل ہیں۔
انہوں نے مستقبل میں پاکستان اور چین کے مشترکہ مستقبل کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلے کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔اس ملاقات میں علاقائی پیش رفت بارے تبادلہ خیال اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیاگیا۔









