درآمدات 17

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں کمی، تعداد اور مالیت دونوں گھٹ گئیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں گزشتہ مالی سال 2025ـ26 کے دوران تعداد اور مالیت دونوں حوالوں سے کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025ـ26 کے دوران مجموعی طور پر 36 ہزار 755 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 187.81 ملین ڈالر رہی۔اس کے مقابلے میں مالی سال 2024ـ25 کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد زیادہ رہی تھی۔ اس عرصے میں مجموعی طور پر 43 ہزار 675 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، جن کی مالیت 243.85 ملین ڈالر تھی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں 6 ہزار 920 گاڑیوں کی کمی ہوئی، جبکہ درآمد شدہ گاڑیوں کی مجموعی مالیت بھی 56.04 ملین ڈالر کم رہی۔

پاکستان میں گزشتہ مالی سال استعمال شدہ گاڑیاں تین مختلف اسکیموں کے تحت درآمد کی گئیں، جن میں ذاتی سامان، تحفہ اور منتقلی رہائش اسکیمیں شامل ہیں۔درآمدی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ مالی سال استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نہ صرف تعداد بلکہ مجموعی مالیت کے اعتبار سے بھی کمی واقع ہوئی، جو درآمدی سرگرمیوں میں نسبتاً سست روی کی عکاسی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں