ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکائونٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکائونٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکائونٹ بنایا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکائونٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکانٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکائونٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جعلی اکانٹس سے محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر کے اصل اکانٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکائونٹ بنایا ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو غلط قرار دے کر ان کی تردید کر دی ہے۔