پرینیتی چوپڑا 73

اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے تنگ آگئیں۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام حملے سے لے کر پاکستانی کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے تک بھارت نے جھوٹی خبریں بنا کر بھارتی عوام سمیت دنیا کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی تاہم اب بھارت کے اپنے ہی لوگوں نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی خبروں سے تنگ آگئیں اور اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت ہم سب سے برا کام جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کررہے ہیں.

آفیشل اپڈیٹس پر انحصار کرتے ہیں اور کچھ نہیں، ذمہ داری سے رپورٹ کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے جھوٹی خبریں دینے پر اپنے میڈیا کو مذاق قرار دیا اور عوام سے نیوز چینلز نہ دیکھنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں