بیرسٹر گوہر 17

احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے،آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔

ایک انٹرویومیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کیلئے اسلام آباد نہیں آ رہی، ہم بانی پی ٹی آئی کا علاج اور رہائی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں