انٹونی بلنکن

اب غزہ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا، امریکا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور اب جنگ ختم کرنے کا وقت ہے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اسرائیل غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی جانب بڑھے۔ طویل عرصے کے لیے حقیقی طور پر جنگ میں وقفہ کیا جائے، تاکہ اس تنازع سے متاثر ہونے والی آبادی تک بنیادی اور فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حماس پر مزید دباو بڑھائیں تاکہ دشمنیوں کو ختم کرنے کے لیے جنگ میں لمبا اور حقیقی وقفہ کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عزہ کے انسانی بحران کو حل کرنے کے لیے مسلسل اور متواتر کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی کی سہولت کاری کرے اور اس کے لیے جنگ کو ختم کرنا ہی غزہ کی سویلین آبادی کو ہنگامی بنیادوں پر درکار امداد کی فراہمی کا سب سے موثر ذریعہ ہوگا۔انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امن کے حصول کے لیے تمام فریقین کے تعاون کی ضرورت ہے، تاکہ انسانی امداد کی رسائی ممکن ہو۔