ریاچکرورتی

ابھی شادی کیلئے تیار نہیں‘40تک سوچوں گی‘ ریاچکرورتی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کردیا۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکروتی نے شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں ابھی شادی کے لیے تیار نہیں ہوں۔

اداکارہ کے مطابق اگرچہ وہ 32 سال کی ہیں تاہم انہیں 40 سال کی عمر تک بھی شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو شادی کی کوئی صحیح عمر نہیں ہوتی۔ دوسرا میں اس مقام پر پہنچ چکی ہوں جہاں میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ آپ شادی کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ یہ دبا صرف آپ پر کیوں ہونا چاہیے؟ مردوں پر تو یہ دباﺅ نہیں ہوتا۔اداکارہ نے بتایا کہ، میری زیادہ تر سہیلیوں نے 40 کی دہائی میں شادی کی یا ماں بنیں اور 40 کی دہائی میں ہی بچے پیدا کیے۔

ریا چکروتی کے مطابق وہ آنے والے سالوں میں پیشہ ورانہ مواقع تلاش کرنا چاہتی ہیں بجائے اس کے کہ ابھی شادی کرنے کا سوچیں۔