سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سابق آسٹریلوی بلے باز مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مقابلہ جاری ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے بیٹنگ کوچ کے طور پر مائیک ہسی کو شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اسٹیفن فلیمنگ اور مائیک ہسی ماضی میں ایک فرنچائز لیگ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
فلیمنگ ایشز سیریز کے لیے مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ مائیک ہسی نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ فلیمنگ نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی مائیک ہسی سے رابطہ کیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کے مسائل حل کرنے کے لیے مائیک ہسی کو ذمے داری دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی کوشش ہے کہ مائیک ہسی ایشز سیریز میں حریف انگلینڈ کے ساتھ کام نہ کریں جبکہ بورڈ ہنگامی بنیادوں پر مائیک ہسی کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔









