آریان خان

آریان خان کیس، دوران سماعت جج کا بھیڑ کم کرنے کا حکم

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت میں بھیڑ کم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت میں لوگوں کی تعداد زیادہ نہ ہو۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمرہ عدالت میں بھیڑ کم کرنے کیلئے عدالت نے صرف کیس نمبر 45 سے لیکر 55 تک کے متعلقہ لوگوں کو عدالت میں رہنے کی اجازت دی۔عدالت نے پولیس اہلکاروں سے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ آریان خان کے کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بھیڑ نہ ہو۔