فیصل واوڈا

آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا، فیصل واوڈا

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا۔

سماجی رابطو ں کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قابلیت یہ ہے کہ نہ عالمی معاہدہ نہ کوئی انٹرنیشنل پلیٹ فارم اس کے باوجود آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے نہ صرف انڈین ویب سائٹس کو پہلے مرحلے میں بلاک کیا، اپنا اصل حساب پورا کرتے ہوئے جو انڈیا نے ہمارے میڈیا کے ساتھ کیا تھا بلکہ سود سمیت انڈین میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر انڈین چینلز اور URLs کو بھی بلاک کروا دیا۔

پاکستانی تمام چینلز، اینکرز، رپورٹرز اور دیگر نے جو پاکستان کی ذمہ داری سے خدمت کی اس موقع پر چیف کو احساس تھا کہ جو تمام چینلز خواہش ظاہر کر رہے تھے اس کا بھرپور جواب دیا۔انہوں نے بند ہونے والے انڈین چینلز کی لسٹ بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا ہر موقع پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور ہر محاذ پر سود سمیت وصول کرے گا۔