لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل پیکج اور ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہے، کم از کم عوام کے سامنے بل کے دونوں پہلو تو سامنے آتے۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان جو پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے 8ستمبر کو جلسہ گاہ میں پہنچے، 8 فروری کو آپ نے تمام مشکلات کے باوجود صحیح فیصلے لیے تھے، 8ستمبر بھی اسی طرح کا دن ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ عدلیہ کی آزادی کو کمزور نہ کریں، آج ہم دھوپ میں ہیں، کل آپ دھوپ میں ہو سکتے ہیں، پاکستان کے وکلا ء کو اس پر غور کرنا چاہیے۔پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا گیا مگر وہ خاموش ہیں؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اڈیالہ میں اور وہ اکٹھے تھے، ان کی طبیعت واقعی خراب تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کہا کہ آپ اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں؟ کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر میں اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہوتا تو کیا آج جیل میں ہوتا؟ ،میرے خلاف پارٹی میں ایک بڑی مہم چلائی گئی، میرا موٹا سا سوال ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی کور کابینہ میں تھا۔