لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحہ میں14معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا سن کر دل رنجیدہ ہے ۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ میں غمزہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہیے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بناناچاہیے ۔









