سلامتی کونسل 20

آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کی اصل وجہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں، چین

اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میری ٹائم سکیورٹی پر ایک اعلیٰ سطحی کھلا اجلاس منعقد کیا۔

منگل کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے سفیر فو چھونگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی سامان اور توانائی کی تجارت کا ایک اہم راستہ ہے، اور اس خطے میں سلامتی، استحکام اور بحری آمدورفت کا تسلسل عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے میں رکاوٹ کی اصل وجہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔

فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عارضی فائر بندی کی آڑ میں فوجی تعیناتیوں میں اضافہ اور ناکہ بندی کی کارروائیاں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں.آبنائے میں بحری آمدورفت کی بحالی کا راستہ فوری طور پر ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول اور خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے فروغ میں مضمر ہے۔

چین پاکستان اور دیگر ممالک کی طرف سے ثالثی کے کردار کو سراہتا ہے، متعلقہ فریقوں سے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیتا ہے، اور فائر بندی کو نقصان پہنچانے یا تصادم کو بڑھانے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں