سید خورشید شاہ 70

آبادی کنٹرول نہیں کریں گے تو مسائل میں اضافہ ہو گا، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آبادی کنٹرول نہیں کریں گے تو مسائل میں اضافہ ہو گا،اپوزیشن والے واک آئوٹ کر گئے، ہمیں اپنی روایات کو قائم رکھنا چاہیے، ان کی مرضی ہے پارلیمان کی روایت قائم رکھیں نہ رکھیں۔

اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے واک آئوٹ کر گئے، ہمیں اپنی روایات کو قائم رکھنا چاہیے، ان کی مرضی ہے پارلیمان کی روایت قائم رکھیں نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کوئی جائے تو انہیں لے کر آئیں، گزارش ہے کہ انہیں بلایا جائے، وہ آئیں نہ آئیں ان کی مرضی، 1948 میں پاکستان کی آبادی 3 کروڑ 30 لاکھ تھی آج 24 کروڑ ہے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ آپ جتنے بھی بجٹ بنائیں آئی ایم ایف کے پاس جائیں نہ جائیں اصل مسئلہ آبادی ہے، 2011 کے بعد مختصر عرصے میں یہ آبادی 24 کروڑ تک پہنچی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارلیمان کی ذمے داری ہے کہ آبادی میں اضافے کے معاملے پر سوچے، آبادی میں اضافے کی شرح 2.6 فیصد ہے، اس شرح کو کم سے کم 1.5 فیصد تک لائیں گے تو بجٹ بن سکے گا۔
انہوںنے کہاکہ اندازہ کریں اگر آبادی 40 کروڑ ہو گئی تو کیا ہو گا؟ دو کروڑ بچے اس وقت اسکولوں سے باہر ہیں، آپ کس طرح سے پالیسی بنائیں گے؟کیسے فوڈ باسکٹ کو پورا کریں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں