بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) حال ہی میں آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ کے خط کا جواب دیا ، جس میں انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر امن کے تصور کو اجاگر کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔
اپنے جوابی خط میں باخ نے کہا کہ اولمپک میوزیم میں سی ایم جی کی یادگاری اینٹ کی نقاب کشائی اور برانڈ کے اعزاز میں شریک ہونا عزت کی بات ہے۔ اس سے دونوں فریقوں کے درمیان گہری اور دیرپا شراکت داری دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن ہمیشہ اولمپک تحریک کا ایک اہم پیغام رہا ہے اور اس پیغام کو ہر کام میں سراہا جانا چاہیے جو بالخصوس آج کی دنیا میں اہم ہے۔باخ نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا جائےگا ، فریقوں کے درمیان مضبوط شراکت داری نیز مستقبل میں سی ایم جی کی جانب سے اولمپک کھیلوں کی وسیع کوریج کے ذریعے چینی ناظرین و سامعین کی اولمپک اقدار کو فروغ دیا جائے اور مشترکہ طور پرامن کا تصور اجاگر کیا جائے۔
یاد رہے کہ رواں سال 27 اکتوبر کو سی پی سی کے صدر شین ہائی شیونگ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر دفتر کا دورہ کیا تھا اور دونوں فریقوں کی جانب سے صدر باخ کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئےتھے۔ فریقین نے اولمپک میوزیم میں چائنا میڈیا گروپ کی یادگار اینٹ کی نقاب کشائی کی اور اس موقع پر باخ نے شین ہائی شیونگ کو 2023 انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی “امن” یادگاری تمغے سے بھی نوازا تھا۔