شاہد خاقان عباسی 19

آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی’شاہد خاقان عباسی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی اور حکومت کو نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ماضی کی طرح چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں، ہم نے اپنے دور میں پوری کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں