لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کرتے ہوئے 5ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
دوران سماعت وکیل نے کہا کہ ملزم عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔اجازت ملنے پر ڈکی بھائی نے کہا کہ میں تمام تفتیش سے مطمئن ہوں ،اگر ادارے مزید تحقیق کر نا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں،میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ڈیوائسسز اور اکائونٹس برآمد کرنے ہیں،مزید5 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ڈکی بھائی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔