مراد علی شاہ 36

یونیورسٹی روڈ سے متاثر ہونے والے شہریوں سے معذرت خواہ ہوں، مراد علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ یونیورسٹی روڈ سے متاثر ہونے والے شہریوں سے معذرت خواہ ہوں، کوشش کریں گے کہ کراچی کے شہریوں کو ہونے والی تکلیف کا ازالہ کریں، میں نے ذمیداری لے لی ہے۔زیر تعمیر ریڈ لائن بی آر ٹی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کا شکر گزار ہوں، دو سے تین دن میں باقاعدہ یہاں پر سرگرمی نظر آئے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے مین کوریڈور کا دوبارہ ٹینڈر کریں گے، امید ہے دو سے تین مہینے میں مکسڈ ٹریفک لین کا کام مکمل ہوگا، عوام کنٹریکٹر کو نہیں سندھ حکومت کو جانتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ 4 سال قبل لاٹ ٹو کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، اس کا کام معیار کے مطابق نہیں تھا، عید کی چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں