طارق فضل چوہدری 43

یومِ عرفہ رحمت، مغفرت اور قربِ الہی کا عظیم دن ہے ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یومِ عرفہ رحمت، مغفرت اور قربِ الٰہی کا عظیم دن ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ اسلام میدانِ عرفات میں جمع ہو کر اپنے رب کے حضور دعاگو ہیں جبکہ کروڑوں مسلمان ان کے ساتھ روحانی طور پر اس بابرکت لمحے میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج ہمیں اخلاص، صبر، ایثار، اتحاد اور اللہ تعالی کی کامل اطاعت کا درس دیتا ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بندگی کا اصل مقصد اپنے رب کی رضا حاصل کرنا اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج مقبول فرمائے، ان کی دعائوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور پوری امتِ مسلمہ کو امن، خوشحالی، اتفاق اور سربلندی عطا فرمائے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے تلبیہ لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، اِن الحمد والنِعم لک والملک، لا شریک لک بھی تحریر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں