شہباز گل

ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کرسکیں گے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کرسکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جو آج ہو رہا ہے یہ تو ہونا تھا، 3 سال پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کوئی بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات اور بہانے بتائے گا تو کوئی دغابازی کاکوئی بہانہ تراشے گا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ اصل بات عمران خان کا اصولوں اور پاکستان کی خودداری پر کھڑے رہنا ہے اور خان کھڑا رہے گا۔