مراد سعید

ہم چوروں کے ساتھ عمران خان کا موازنہ نہیں کر سکتے ، مراد سعید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ ہم چوروں کے ساتھ عمران خان کا موازنہ نہیں کر سکتے ، تحریک انصاف کے فنڈنگ کر نے والے اوورسیز ہیں ،آٹھ سو کروڑ شریف خاندان نے رائیونڈ کی سیکورٹی پر خرچ کیے ،میرے پاکستانیوں جب سے عمران خان نے جلسے شروع کر رہے ہیں تو پوری اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ رہیں ہیں۔مراد سعید نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری پاکستان کی طرف سے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں ،پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر بن کر نام روشن کرتے ہیں،میں شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کا کندھا بننے بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سوال پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ کے حوالے سے ہوتا ہے،میں بتانا چاہتا ہوں فنڈنگ کرنے والے یہ اوورسیز ہیں،پاکستان تحریک انصاف فنڈنگ کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ نہیں کرتی ،یہ فنڈنگ عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں کام آئی ،اب عمران خان کا کیا مقابلہ ،میں توہین سمجھتا ہوں عمران خان کا ان سے موازنہ کرنا ،موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کا موازنہ کرتا ہوں ،جس طرح دنیا میں عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کی کبھی کسی نے اس انداز میں کی ،توہین رسالت اوراوورسیز کا مقدمہ لڑا کیا کسی نے اس انداز میں لڑا ۔

انہوںنے کہاکہ ہم چوروں کے ساتھ عمران خان کا موازنہ نہیں کر سکتے ،ایک طرف عوام کے بچوں کے پیسے چرا کر اپنے بچوں کے مستقبل روشن کرنے والے اور دوسری طرف خوددار عمران خان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ سو کروڑ شریف خاندان نے رائیونڈ کی سیکورٹی پر خرچ کیے ،انکو سڑکوں پر سونے والے افراد نظر نہیں آتے عمران خان نے ان کیلئے پناہ گاہیں بنائی ،انکا اگر پیٹ بھی خراب ہو جائے تو لندن میں علاج کرانے جاتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر مزدور،دہاڑی دار کے گھر کوئی بیماری ا جاتی وہ مقروض بن جاتے ،عمران خان نے ہر خاندان کے لیے دس لاکھ علاج کرانے کے لیے مختص کیے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ کہتے ہیں بجلی کے بل بڑھ گئے ،کوئی ان سے پوچھے کہ بجلی استعمال کرے نہ کرے کمپنیوں کو پیسے ضرور دینے ہوتے ہیں ،ان کے معاہدوں نے ہمارے گلے کا پھندہ بنا دیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دس ڈیموں پر کام شروع کر دیا ہے ، لیڈر عوام کی نسلوں کے بارے میں بھی سوچتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے احساس پروگرام شروع کیا ،ایک پرچی چیئر مین آ کر عمران خان پر تنقید کرتے ہیں،پھر سرکس لگا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے اپنے علاقے والوں نے عدم اعتماد ظاہر کر دیا ،شہباز شریف ٹھیک کہتے ہیں کہ ان کے پاس وقت کم ہے کیونکہ وہ جلد جیل جانے والا ہے۔