مسعود پزشکیان 15

ہم نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی، ایرانی صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کے خلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے خلاف جدوجہد اور اس کے مقابلے کے لیے ثابت قدم رہیں، ایرانی قوم نا انصافی اور ظلم کے سامنے سر نہیں جھکا سکتی۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ظلم و نا انصافی نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں