خواجہ آصف 10

ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں جن کی نیتیں ٹھیک نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پاکستان دشمنوں سے رابطے ہونے کا سنگین الزام عائد کیاہے کہ ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں جن کی نیتیں ٹھیک نہیں،یہ ٹی ٹی پی کے ساتھ سیٹ اوران کے ساتھ ملی بھگت میں ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاکستان کے دشمنوں سے رابطے ہیں، یہ بھتے کی شکل میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاکستان دشمنوں سے رابطوں اور بھتے کے شواہد موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے ٹی ٹی پی کے ساتھ سیٹ ہیں، ہمارا ایک صوبہ ان کا یرغمال بنا ہوا ہے، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ملی بھگت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کون سی روایت ہے کہ جب اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کے دارالحکومت پر دھاوا بول دو، ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں، جن کی نیتیں ٹھیک نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں