ٹرمپ 40

ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد صدر ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ۔

امریکی صدر نے بیان میں ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی کی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کردیا ہے اور ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں