ابراہیم ذوالفقاری 19

ہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان ایرانی مسلح افواج ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ایران کے اختیارِ حاکمیت سے خوفزدہ ہے۔

ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے خلیجی ممالک سے کہا کہ وہ امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں