ہانیہ عامر 144

ہانیہ عامر عالیہ بھٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کا اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق کہا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں ۔گزشتہ روز ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے ساتھی اداکار علی رحمن کیساتھ آنیوالی نئی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کے گانے ‘پیلا رنگ’ کی تشہیر کی گئی۔گانے کی پروموشن کیلئے ہانیہ عامر نے کریم رنگ کی شلوار قمیص کا انتخاب کیا اور بالوں کا جوڑا بنائے، سفید پھول لگائے کراچی کی سڑکوں مال میں خوب ہلا گلا کرتی نظر آئیں۔ ہانیہ عامر کے ہمراہ اس دوران علی رحمن اور فلم کی پروڈیوسر بھی موجود تھیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے کیے جانے والے ہر عمل کی طرح مداحوں کو یہ انداز بھی پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی ہانیہ عامر کی یہ نئی ڈانس ویڈیوز پر انٹرنیٹ صارفین نے ایک بار پھر اْنہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کے کریم رنگ کے لباس، کمر تک گہرا گلا اور بالوں میں پھول لگانے کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کی کوشش قرار دے دیا ہے۔ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا سینکڑوں کمنٹس میں کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو کم از کم اپنی فلم کی پروموشن کیلئے اپنا کوئی انداز اپنانا چاہیے تھا۔صارفین کی جانب سے کمنٹس میں لکھا جا رہا ہے کہ ‘ہانیہ عامر نے بھارتی فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں