جوڈیشل الاؤنس 30

ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کیخلاف درخواستیں نمٹادیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کیخلاف دائر مختلف درخواستیں پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ نیا لوکل گورنمنٹ قانون آ چکا ہے، اس لیے سابقہ ایکٹ کیخلاف دائر درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں۔جسٹس شجاعت علی خان نے سائل کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے۔درخواست گزارکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی جانب سے ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد احمد نے کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران عارف رانجھا نے پیش ہو کر مقف پیش کیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ نافذ ہو چکا ہے اور اسی نئے قانون کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ قانونی پوزیشن تبدیل ہو چکی ہے، اس لیے درخواستیں اب غیر مثر ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں